سورۃ البروج ۸۵:۲۱

۸۵:۲۱

بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌ

رومن تلفظ

bal huwa qur'ānun majīdun

Maulana Muhammad Junagarhi

بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان واﻻ.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۵:۱۹

    (کچھ نہیں) بلکہ کافر تو جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں.

  2. ۸۵:۲۰

    اور اللہ تعالیٰ بھی انہیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے.

  3. ۸۵:۲۱

    بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان واﻻ.

  4. ۸۵:۲۲

    لوح محفوظ میں (لکھا ہوا).

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

عرش کا مالک اپنے بندوں سے بہت پیار کرتا ہے ٭٭ اپنے دشمنوں کا انجام بیان کر کے اپنے دوستوں کا نتیجہ بیان فرما رہا ہے کہ ” ان کے لیے جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ان جیسی کامیابی اور کسے ملے گی؟ “ پھر فرمایا ہے کہ ” تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے وہ اپنے ان دشمنوں کو جو اس کے رسولوں کو جھٹلاتے رہے اور ان کی نافرمانیوں میں لگے رہے سخت تر قوت کے ساتھ اس طرح پکڑے گا کہ کوئی راہ نجات ان کے لیے باقی نہ رہے، وہ بڑی قوتوں والا ہے جو چاہا کیا جو کچھ…

مکمل تفسیر پڑھیں