سورۃ البلد ۹۰:۸

۹۰:۸

أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ

رومن تلفظ

alam najʿal lahu ʿaynayni

Maulana Muhammad Junagarhi

کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۹۰:۶

    کہتا (پھرتا) ہے کہ میں نے تو بہت کچھ مال خرچ کر ڈاﻻ.

  2. ۹۰:۷

    کیا (یوں) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا (ہی) نہیں؟

  3. ۹۰:۸

    کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں.

  4. ۹۰:۹

    اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں بنائے).

  5. ۹۰:۱۰

    ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

مکہ مکرمہ کی قسم ٭٭ اللہ تبارک و تعالیٰ مکہ مکرمہ کی قسم کھاتا ہے درآں حالیکہ وہ آباد ہے اس میں لوگ بستے ہیں اور وہ بھی امن چین میں ہیں، «لا» سے ان پر رد کیا پھر قسم کھائی اور فرمایا کہ ” اے نبی! تیرے لیے یہاں ایک مرتبہ لڑائی حلال ہونے والی ہے، جس میں کوئی گناہ اور حرج نہ ہو گا اور اس میں جو ملے وہ حلال ہو گا صرف اسی وقت کے لیے یہ حکم ہے “۔ صحیح حدیث میں بھی ہے کہ اس بابرکت شہر مکہ کو پروردگار عالم نے اول دن سے ہی حرمت والا بنایا ہے اور قیامت تک…

مکمل تفسیر پڑھیں