سورۃ الاعراف ۷:۱۸۳

۷:۱۸۳

وَأُمْلِى لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِى مَتِينٌ

رومن تلفظ

wa-um'lī lahum inna kaydī matīnun

Maulana Muhammad Junagarhi

اور ان کو مہلت دیتا ہوں بےشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے۔

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷:۱۸۱

    اور ہماری مخلوق میں ایک جماعت ایسی بھی ہے جو حق کے موافق ہدایت کرتی ہے اور اس کے موافق انصاف بھی کرتی ہے۔

  2. ۷:۱۸۲

    اور جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں ہم ان کو بتدریج (گرفت میں) لئے جارہے ہیں اس طور پر کہ ان کو خبر بھی نہیں۔

  3. ۷:۱۸۳

    اور ان کو مہلت دیتا ہوں بےشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے۔

  4. ۷:۱۸۴

    کیا ان لوگوں نے اس بات پر غور نہ کیا کہ ان کے ساتھی کو ذرا بھی جنون نہیں وه تو صرف ایک صاف صاف ڈرانے والے ہیں۔

  5. ۷:۱۸۵

    اور کیا ان لوگوں نے غور نہیں کیا آسمانوں اور زمین کے عالم میں اور دوسری چیزوں میں جو اللہ نے پیدا کی ہیں اور اس بات میں کہ ممکن ہے کہ ان کی اجل قریب ہی آ پہنچی ہو۔ پھر قرآن کے بعد کون سی بات پر یہ لوگ ایمان ﻻئیں گے؟

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

سامان تعیش کی کثرت عتاب الٰہی بھی ہے ٭٭ اور آیت میں ہے «فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّىٰ إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُم بَغْتَةً فَإِذَا هُم مُّبْلِسُونَ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَالْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» [6-الأنعام:44-45] ‏ یعنی ایسے لوگوں کو روزی میں کشادی دی جائے گی، معاش کی آسانیاں ملیں گی، وہ دھوکے میں پڑ جائیں گے اور حقانیت کو بھول جائیں…

مکمل تفسیر پڑھیں