سورۃ الاعراف ۷:۱۱۹

۷:۱۱۹

فَغُلِبُوا هُنَالِكَ وَٱنقَلَبُوا صَـٰغِرِينَ

رومن تلفظ

faghulibū hunālika wa-inqalabū ṣāghirīna

Maulana Muhammad Junagarhi

پس وه لوگ اس موقع پر ہار گئے اور خوب ذلیل ہوکر پھرے۔

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷:۱۱۷

    اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم دیا کہ اپنا عصا ڈال دیجئے! سو عصا کا ڈالنا تھا کہ اس نے ان کے سارے بنے بنائے کھیل کو نگلنا شروع کیا۔

  2. ۷:۱۱۸

    پس حق ﻇاہر ہوگیا اور انہوں نے جو کچھ بنایا تھا سب جاتا رہا۔

  3. ۷:۱۱۹

    پس وه لوگ اس موقع پر ہار گئے اور خوب ذلیل ہوکر پھرے۔

  4. ۷:۱۲۰

    اور وه جو ساحر تھے سجده میں گر گئے۔

  5. ۷:۱۲۱

    کہنے لگے کہ ہم ایمان ﻻئے رب العالمین پر۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

جادوگر سجدہ ریز ہو گئے ٭٭ اسی میدان میں جادوگروں کے اس حملے کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی علیہ السلام کو بذریعہ وحی حکم فرمایا کہ اپنے دائیں ہاتھ سے لکڑی کو صرف زمین پر گرا، وہ اسی وقت ان کے سارے ہی لغویات ہضم کر جائے گی۔ چنانچہ یہی ہوا۔ آپ کی لکڑی نے اژدھا بن کر سارے میدان کو صاف کر دیا۔ جو کچھ وہاں تھا، سب کو ہڑپ کر گیا۔ ایک بھی چیز اب میدان میں نہ نظر آتی تھی۔ پھر موسیٰ علیہ السلام نے جہاں اس پر ہاتھ رکھا ویسی کی ویسی لکڑی بن گئی۔ یہ…

مکمل تفسیر پڑھیں