سورۃ الانبیاء ۲۱:۱۴

۲۱:۱۴

قَالُوا يَـٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ

رومن تلفظ

qālū yāwaylanā innā kunnā ẓālimīna

Maulana Muhammad Junagarhi

کہنے لگے ہائے ہماری خرابی! بیشک ہم ﻇالم تھے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۱:۱۲

    جب انہوں نے ہمارے عذاب کا احساس کر لیا، تو لگے اس سے بھاگنے.

  2. ۲۱:۱۳

    بھاگ دوڑ نہ کرو اور جہاں تمہیں آسودگی دی گئی تھی وہیں واپس لوٹو اور اپنے مکانات کی طرف جاؤ تاکہ تم سے سوال تو کر لیا جائے.

  3. ۲۱:۱۴

    کہنے لگے ہائے ہماری خرابی! بیشک ہم ﻇالم تھے.

  4. ۲۱:۱۵

    پھر تو ان کا یہی قول تھا یہاں تک کہ ہم نے انہیں جڑ سے کٹی ہوئی کھیتی اور بجھی پڑی آگ (کی طرح) کر دیا.

  5. ۲۱:۱۶

    ہم نے آسمان وزمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

قدر ناشناس لوگ ٭٭ اللہ تعالیٰ اپنے کلام پاک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس کی قدر و منزلت پر رغبت دلانے کے لیے فرماتا ہے کہ ” ہم نے یہ کتاب تمہاری طرف اتاری ہے جس میں تمہاری بزرگی ہے، تمہارا دین، تمہاری شریعت اور تمہاری باتیں ہیں۔ پھر تعجب ہے کہ تم اس اہم نعمت کی قدر نہیں کرتے؟ اور اس اتنی بڑی شرافت والی کتاب سے غفلت برت رہے ہو؟ “ [تفسیر ابن جریر الطبری:611/21:] ‏ جیسے اور آیت میں ہے «وَاِنَّهٗ لَذِكْرٌ لَّكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْـَٔــلُوْنَ»…

مکمل تفسیر پڑھیں