سورۃ الانبیاء ۲۱:۱۰۰

۲۱:۱۰۰

لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ

رومن تلفظ

lahum fīhā zafīrun wahum fīhā lā yasmaʿūna

Maulana Muhammad Junagarhi

وه وہاں چلا رہے ہوں گے اور وہاں کچھ بھی نہ سن سکیں گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۱:۹۸

    تم اور اللہ کے سوا جن جن کی تم عبادت کرتے ہو، سب دوزخ کا ایندھن بنو گے، تم سب دوزخ میں جانے والے ہو.

  2. ۲۱:۹۹

    اگر یہ (سچے) معبود ہوتے تو جہنم میں داخل نہ ہوتے، اور سب کے سب اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں.

  3. ۲۱:۱۰۰

    وه وہاں چلا رہے ہوں گے اور وہاں کچھ بھی نہ سن سکیں گے.

  4. ۲۱:۱۰۱

    البتہ بے شک جن کے لئے ہماری طرف سے نیکی پہلے ہی ٹھہر چکی ہے۔ وه سب جہنم سے دور ہی رکھے جائیں گے.

  5. ۲۱:۱۰۲

    وه تو دوزخ کی آہٹ تک نہ سنیں گے اور اپنی من بھاتی چیزوں میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

جہنم کی ہولناکیاں ٭٭ بت پرستوں سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ” تم اور تمہارے بت جہنم کی آگ کی لکڑیاں بنوگے “۔ جیسے فرمان ہے آیت «وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ» [66-التحريم:6] ‏ [2-البقرة:24] ‏ ” اس کا ایندھن انسان ہیں اور پتھر “۔ حبشی زبان میں حطب کو «حَصَبُ» کہتے ہیں یعنی لکڑیاں۔ بلکہ ایک قرأت میں بجائے «حَصَبُ» کے «حَطَبْ» ہے۔ ” تم سب عابد و معبود جہنمی ہو اور وہ بھی ہمیشہ کے لیے “۔ اگر یہ سچے معبود ہوتے کیوں آگ میں جلتے؟ یہاں تو پرستار اور…

مکمل تفسیر پڑھیں