سورۃ العلق ۹۶:۶

۹۶:۶

كَلَّآ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَيَطْغَىٰٓ

رومن تلفظ

kallā inna l-insāna layaṭghā

Maulana Muhammad Junagarhi

سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۹۶:۴

    جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا.

  2. ۹۶:۵

    جس نے انسان کو وه سکھایا جسے وه نہیں جانتا تھا.

  3. ۹۶:۶

    سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے.

  4. ۹۶:۷

    اس لئے کہ وه اپنے آپ کو بے پروا (یا تونگر) سمجھتا ہے.

  5. ۹۶:۸

    یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

طالب علم اور طالب دنیا ٭٭ فرماتا ہے کہ ” انسان کے پاس جہاں دو پیسے ہوئے ذرا فارغ البال ہوا کہ اس کے دل میں کبر و غرور، عجب و خود پسندی آئی اسے ڈرتے رہنا چاہیئے اور خیال رکھنا چاہیئے کہ اسے ایک دن اللہ کی طرف لوٹنا ہے وہاں جہاں اور حساب ہوں گے۔ مال کی بابت بھی سوال ہو گا کہ لایا کہاں سے، خرچ کہاں کیا؟ “ عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ”دو لالچی ایسے ہیں جن کا پیٹ ہی نہیں بھرتا ایک طالبعلم اور دوسرا طالب دنیا۔ ان دونوں میں بڑا فرق ہے۔ علم کا طالب…

مکمل تفسیر پڑھیں