سورۃ الاعلیٰ ۸۷:۱۷

۸۷:۱۷

وَٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ

رومن تلفظ

wal-ākhiratu khayrun wa-abqā

Maulana Muhammad Junagarhi

اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۷:۱۵

    اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا.

  2. ۸۷:۱۶

    لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.

  3. ۸۷:۱۷

    اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.

  4. ۸۷:۱۸

    یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں.

  5. ۸۷:۱۹

    (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

جس نے صلوٰۃ کو بروقت ادا کیا ٭٭ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ” جس نے رذیل اخلاق سے اپنے تئیں پاک کر لیا، احکام اسلام کی تابعداری کی، نماز کو ٹھیک وقت پر قائم رکھا، صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور اس کی خوشنودی طلب کرنے کے لیے اس نے نجات اور فلاح پا لی “۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت کر کے فرمایا کہ ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے «وَحدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ» ہونے کی گواہی دے اس کے سوال کسی کی عبادت نہ کرے اور میری رسالت کو مان لے اور پانچوں…

مکمل تفسیر پڑھیں