سورۃ الاحزاب ۳۳:۴۴

۳۳:۴۴

تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُۥ سَلَـٰمٌ ۚ وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا

رومن تلفظ

taḥiyyatuhum yawma yalqawnahu salāmun wa-aʿadda lahum ajran karīman

Maulana Muhammad Junagarhi

جس دن یہ (اللہ سے) ملاقات کریں گے ان کا تحفہ سلام ہوگا، ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے باعزت اجر تیار کر رکھا ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۳:۴۲

    اور صبح وشام اس کی پاکیزگی بیان کرو.

  2. ۳۳:۴۳

    وہی ہے جو تم پر اپنی رحمتیں بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے (تمہارے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں) تاکہ وه تمہیں اندھیروں سے اجالے کی طرف لے جائے اور اللہ تعالیٰ مومنوں پر بہت ہی مہربان ہے.

  3. ۳۳:۴۴

    جس دن یہ (اللہ سے) ملاقات کریں گے ان کا تحفہ سلام ہوگا، ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے باعزت اجر تیار کر رکھا ہے.

  4. ۳۳:۴۵

    اے نبی! یقیناً ہم نے ہی آپ کو (رسول بنا کر) گواہیاں دینے واﻻ، خوشخبریاں سنانے واﻻ، آگاه کرنے واﻻ بھیجا ہے.

  5. ۳۳:۴۶

    اور اللہ کے حکم سے اس کی طرف بلانے واﻻ اور روشن چراغ.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

بہترین دعا ٭٭ بہت سی نعمتوں کے انعام کرنے والے اللہ کا حکم ہو رہا ہے کہ ” ہمیں اس کا بکثرت ذکر کرنا چاہیئے اور اس پر بھی ہمیں نعمتوں اور بڑے اجر و ثواب کا وعدہ دیا جاتا ہے “۔ ایک مرتبہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہارے بہتر عمل اور بہت ہی زیادہ پاکیزہ کام اور سب سے بڑے درجے کی نیکی اور سونے چاندی کو راہ اللہ خرچ کرنے سے بھی زیادہ بہتر اور جہاد سے بھی افضل کام نہ بتاؤں؟ لوگوں نے پوچھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہ کیا ہے؟ فرمایا…

مکمل تفسیر پڑھیں