سورۃ العادیات ۱۰۰:۱۰

۱۰۰:۱۰

وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ

رومن تلفظ

waḥuṣṣila mā fī l-ṣudūri

Maulana Muhammad Junagarhi

اور سینوں کی پوشیده باتیں ظاہر کر دی جائیں گی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۰۰:۸

    یہ مال کی محبت میں بھی بڑا سخت ہے.

  2. ۱۰۰:۹

    کیا اسے وه وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا.

  3. ۱۰۰:۱۰

    اور سینوں کی پوشیده باتیں ظاہر کر دی جائیں گی.

  4. ۱۰۰:۱۱

    بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

انسان کا نفسیاتی تجزیہ ٭٭ مجاہدین کے گھوڑے جبکہ اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے ہانپتے اور ہنہناتے ہوئے دوڑتے ہیں ان کی اللہ تبارک و تعالیٰ قسم کھاتا ہے پھر اس تیزی میں دوڑتے ہوئے پتھروں کے ساتھ ان کے نعل کا ٹکرانا اور اس رگڑ سے آگ کی چنگاڑیاں اڑنا پھر صبح کے وقت دشمن پر ان کا چھاپہ مارنا اور دشمنان رب کو تہہ و بالا کرنا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی عادت مبارک تھی کہ دشمن کی کسی بستی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم جاتے تو وہاں رات کو ٹھہر کر کان…

مکمل تفسیر پڑھیں