سورۃ الذاریات ۵۱:۳۴

۵۱:۳۴

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ

رومن تلفظ

musawwamatan ʿinda rabbika lil'mus'rifīna

Maulana Muhammad Junagarhi

جو تیرے رب کی طرف سے نشان زده ہیں، ان حد سے گزر جانے والوں کے لیے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۱:۳۲

    انہوں نے جواب دیا کہ ہم گناه گار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں.

  2. ۵۱:۳۳

    تاکہ ہم ان پر مٹی کے کنکر برسائیں.

  3. ۵۱:۳۴

    جو تیرے رب کی طرف سے نشان زده ہیں، ان حد سے گزر جانے والوں کے لیے.

  4. ۵۱:۳۵

    پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا.

  5. ۵۱:۳۶

    اور ہم نے وہاں مسلمانوں کا صرف ایک ہی گھر پایا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ابراھیم علیہ السلام کے پاس فرشتوں کی آمد ٭٭ پہلے بیان ہو چکا ہے کہ ” جب ان نووارد مہمانوں سے ابراہیم علیہ السلام کا تعارف ہوا اور دہشت جاتی رہی “، بلکہ ان کی زبانی ایک بہت بڑی خوشخبری بھی سن چکے اور اپنی بردباری، اللہ ترسی اور دردمندی کی وجہ سے اللہ کی جناب میں قوم لوط کی سفارش بھی کر چکے اور اللہ کے ہاں کے حتمی وعدے کا اعلان بھی سن چکے، اس کے بعد جو ہوا اس کا بیان یہاں ہو رہا ہے کہ خلیل اللہ نے ان فرشتوں سے دریافت فرمایا کہ آپ لوگ کس مقصد سے…

مکمل تفسیر پڑھیں