سورۃ الذاریات ۵۱:۲۷

۵۱:۲۷

فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

رومن تلفظ

faqarrabahu ilayhim qāla alā takulūna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۱:۲۵

    وه جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا، ابراہیم نے جواب سلام دیا (اور کہا یہ تو) اجنبی لوگ ہیں.

  2. ۵۱:۲۶

    پھر (چﭗ چاپ جلدی جلدی) اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے (کا گوشت) ﻻئے.

  3. ۵۱:۲۷

    اور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں.

  4. ۵۱:۲۸

    پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوفزده ہوگئے انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے۔ اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی.

  5. ۵۱:۲۹

    پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت میں آکر اپنے منھ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بوڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

مہمان اور میزبان ؟ ٭٭ یہ واقعہ سورۃ ہود اور سورۃ الحجر میں بھی گزر چکا ہے یہ مہمان فرشتے تھے جو بشکل انسان آئے تھے جنہیں اللہ نے عزت و شرافت دے رکھی ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور دیگر علمائے کرام کی ایک جماعت کہتی ہے کہ مہمان کی ضیافت کرنا واجب ہے۔ حدیث میں بھی یہ آیا ہے اور قرآن کریم کے ظاہری الفاظ بھی یہی ہیں۔ انہوں نے سلام کیا جس کا جواب خلیل اللہ علیہ السلام نے بڑھا کر دیا اس کا ثبوت دوسرے سلام پر دو پیش کا ہونا ہے۔ اور یہی فرمان باری…

مکمل تفسیر پڑھیں