سورۃ الذاریات ۵۱:۱۸

۵۱:۱۸

وَبِٱلْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ

رومن تلفظ

wabil-asḥāri hum yastaghfirūna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۱:۱۶

    ان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہے اسے لے رہے ہوں گے وه تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے.

  2. ۵۱:۱۷

    وه رات کو بہت کم سویا کرتے تھے.

  3. ۵۱:۱۸

    اور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے.

  4. ۵۱:۱۹

    اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا.

  5. ۵۱:۲۰

    اور یقین والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب پھر اللہ تبارک و تعالیٰ ان کے عمل کے اخلاص یعنی ان کے احسان کی تفصیل بیان فرما رہا ہے کہ یہ رات کو بہت کم سویا کرتے تھے۔ بعض مفسرین کہتے ہیں یہاں «مَا» نافیہ ہے تو بقول سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما وغیرہ یہ مطلب ہو گا کہ ”ان پر کوئی رات ایسی نہ گزرتی تھی جس کا کچھ حصہ یاد الٰہی میں نہ گزارتے ہوں خواہ اول وقت میں کچھ نوافل پڑھ لیں خواہ درمیان میں“ یعنی ”کچھ نہ کچھ کسی نہ کسی وقت نماز عموماً ہر رات پڑھ ہی لیا کرتے تھے ساری رات سوتے سوتے نہیں…

مکمل تفسیر پڑھیں