سورۃ الدخان ۴۴:۵۲

۴۴:۵۲

فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ

رومن تلفظ

fī jannātin waʿuyūnin

Maulana Muhammad Junagarhi

باغوں اور چشموں میں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۴:۵۰

    یہی وه چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے.

  2. ۴۴:۵۱

    بیشک (اللہ سے) ڈرنے والے امن چین کی جگہ میں ہوں گے.

  3. ۴۴:۵۲

    باغوں اور چشموں میں.

  4. ۴۴:۵۳

    باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے.

  5. ۴۴:۵۴

    یہ اسی طرح ہے اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

جب موت کو ذبح کرایا جائے گا ٭٭ بدبختوں کا ذکر کر کے اب نیک بختوں کا حال بیان ہو رہا ہے۔ اسی لیے قرآن کریم کو مثانی کہا گیا ہے اس دنیا میں جو اللہ تعالیٰ مالک و خالق و قادر سے ڈرتے دبتے رہے وہ قیامت کے دن جنت میں نہایت امن و امان سے ہوں گے۔ موت سے، وہاں سے نکلنے کے، غم و رنج، گھبراہٹ، مشکلوں، دکھ درد، تکلیف، مشقت، شیطان اور اس کے مکر سے رب کی ناراضگی سے غرض تمام آفتوں اور مصیبتوں سے نڈر بے فکر مطمئن اور بے اندیشہ ہوں گے۔ جہنمیوں کو تو زقوم کا…

مکمل تفسیر پڑھیں