سورۃ الدخان ۴۴:۴۹

۴۴:۴۹

ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْكَرِيمُ

رومن تلفظ

dhuq innaka anta l-ʿazīzu l-karīmu

Maulana Muhammad Junagarhi

(اس سے کہا جائے گا) چکھتا جا تو تو بڑا ذی عزت اور بڑے اکرام واﻻ تھا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۴:۴۷

    اسے پکڑ لو پھر گھسیٹتے ہوئے بیچ جہنم تک پہنچاؤ.

  2. ۴۴:۴۸

    پھر اس کے سر پر سخت گرم پانی کا عذاب بہاؤ.

  3. ۴۴:۴۹

    (اس سے کہا جائے گا) چکھتا جا تو تو بڑا ذی عزت اور بڑے اکرام واﻻ تھا.

  4. ۴۴:۵۰

    یہی وه چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے.

  5. ۴۴:۵۱

    بیشک (اللہ سے) ڈرنے والے امن چین کی جگہ میں ہوں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

زقوم ابوجہل کی خوراک ہو گا ٭٭ منکرین قیامت کو جو سزا وہاں دی جائے گی اس کا بیان ہو رہا ہے کہ ان مجرموں کو جو اپنے قول اور فعل کو نافرمانی سے ملوث کئے ہوئے تھے آج زقوم کا درخت کھلایا جائے گا۔ بعض کہتے ہیں اس سے مراد ابوجہل ہے۔ گو دراصل وہ بھی اس آیت کی وعید میں داخل ہے لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ آیت صرف اسی کے حق میں نازل ہوئی ہے۔ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ ایک شخص کو یہ آیت پڑھا رہے تھے مگر اس کی زبان سے لفظ «اَثِیْم» ادا نہیں ہوتا تھا اور وہ…

مکمل تفسیر پڑھیں