سورۃ الدخان ۴۴:۳۵

۴۴:۳۵

إِنْ هِىَ إِلَّا مَوْتَتُنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ

رومن تلفظ

in hiya illā mawtatunā l-ūlā wamā naḥnu bimunsharīna

Maulana Muhammad Junagarhi

کہ (آخری چیز) یہی ہماری پہلی بار (دنیا سے) مرجانا ہے اور ہم دوباره اٹھائے نہیں جائیں گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۴:۳۳

    اور ہم نے انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی.

  2. ۴۴:۳۴

    یہ لوگ تو یہی کہتے ہیں.

  3. ۴۴:۳۵

    کہ (آخری چیز) یہی ہماری پہلی بار (دنیا سے) مرجانا ہے اور ہم دوباره اٹھائے نہیں جائیں گے.

  4. ۴۴:۳۶

    اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو لے آؤ.

  5. ۴۴:۳۷

    کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا یقیناً وه گنہ گار تھے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

شہنشاہ تبع کی کہانی ٭٭ یہاں مشرکین کا انکار قیامت اور اس کی دلیل بیان فرما کر اللہ تعالیٰ اس کی تردید کرتا ہے ان کا خیال تھا کہ قیامت آنی نہیں مرنے کے بعد جینا نہیں۔ حشر اور نشر سب غلط ہے دلیل یہ پیش کرتے تھے کہ ہمارے باپ دادا مر گئے وہ کیوں دوبارہ جی کر نہیں آئے؟ خیال کیجئے یہ کس قدر بودی اور بے ہودہ دلیل ہے دوبارہ اٹھ کھڑا ہونا مرنے کے بعد جینا قیامت کو ہو گا نہ کہ دنیا میں پھر لوٹ کر آئیں گے۔ اس دن یہ ظالم جہنم کا ایندھن بنیں گے اس وقت یہ امت…

مکمل تفسیر پڑھیں