سورۃ الدخان ۴۴:۱۱

۴۴:۱۱

يَغْشَى ٱلنَّاسَ ۖ هَـٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ

رومن تلفظ

yaghshā l-nāsa hādhā ʿadhābun alīmun

Maulana Muhammad Junagarhi

جو لوگوں کو گھیر لے گا، یہ دردناک عذاب ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۴:۹

    بلکہ وه شک میں پڑے کھیل رہے ہیں.

  2. ۴۴:۱۰

    آپ اس دن کے منتظر رہیں جب کہ آسمان ﻇاہر دھواں ﻻئے گا.

  3. ۴۴:۱۱

    جو لوگوں کو گھیر لے گا، یہ دردناک عذاب ہے.

  4. ۴۴:۱۲

    کہیں گے کہ اے ہمارے رب! یہ آفت ہم سے دور کر ہم ایمان قبول کرتے ہیں.

  5. ۴۴:۱۳

    ان کے لیے نصیحت کہاں ہے؟ کھول کھول کر بیان کرنے والے پیغمبران کے پاس آچکے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

دھواں ہی دھواں اور کفار ٭٭ فرماتا ہے کہ حق آ چکا اور یہ شک شبہ میں اور لہو لعب میں مشغول و مصروف ہیں انہیں اس دن سے آگاہ کر دے جس دن آسمان سے سخت دھواں آئے گا حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ کوفے کی مسجد میں گئے جو کندہ کے دروازوں کے پاس ہے تو دیکھا کہ ایک اپنے ساتھیوں میں قصہ گوئی کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اس آیت میں جس دھوئیں کا ذکر ہے اس سے مراد وہ دھواں ہے جو قیامت کے دن منافقوں کے کانوں اور آنکھوں میں بھر جائے گا اور مومنوں کو…

مکمل تفسیر پڑھیں