سورۃ عبس ۸۰:۱۸

۸۰:۱۸

مِنْ أَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ

رومن تلفظ

min ayyi shayin khalaqahu

Maulana Muhammad Junagarhi

اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۰:۱۶

    جو بزرگ اور پاکباز ہیں.

  2. ۸۰:۱۷

    اللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے.

  3. ۸۰:۱۸

    اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا.

  4. ۸۰:۱۹

    اسے) ایک نطفہ سے پیدا کیا،پھراس کا اندازہ مقررکیا .

  5. ۸۰:۲۰

    پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ریڑھ کی ہڈی اور تخلیق ثانی ٭٭ جو لوگ مرنے کے بعد جی اٹھنے کے انکاری تھے ان کی یہاں مذمت بیان ہو رہی ہے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں ”یعنی انسان پر لعنت ہو یہ کتنا بڑا ناشکر گزار ہے“، اور یہ بھی معنی بیان کئے گئے ہیں کہ عموماً تمام انسان جھٹلانے والے ہیں بلا دلیل محض اپنے خیال سے ایک چیز کو ناممکن جان کر باوجود علمی سرمایہ کی کمی کے جھٹ سے اللہ کی باتوں کی تکذیب کر دیتے ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسے اس جھٹلانے پر کون سی چیز آمادہ…

مکمل تفسیر پڑھیں