سورۃ الصافات ۳۷:۱۴۴

۳۷:۱۴۴

لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

رومن تلفظ

lalabitha fī baṭnihi ilā yawmi yub'ʿathūna

Maulana Muhammad Junagarhi

تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۱۴۲

    تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت کرنے لگ گئے.

  2. ۳۷:۱۴۳

    پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.

  3. ۳۷:۱۴۴

    تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.

  4. ۳۷:۱۴۵

    پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.

  5. ۳۷:۱۴۶

    اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت ہم نے اگا دیا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

واقعہ یونس علیہ السلام ٭٭ حضرت یونس علیہ السلام کا قصہ سورۃ یونس میں بیان ہو چکا ہے۔ بخاری مسلم میں حدیث ہے کہ کسی بندے کو یہ لائق نہیں کہ وہ کہے میں یونس بن متی سے افضل ہوں ۔ [صحیح بخاری:3413] ‏ یہ نام ممکن ہے آپ علیہ السلام کی والدہ کا ہو اور ممکن ہے والد کا ہو۔ یہ بھاگ کر مال و اسباب سے لدی ہوئی کشتی پر سوار ہوگئے۔ وہاں قرعہ اندازی ہوئی اور یہ مغلوب ہوگئے کشتی کے چلتے ہی چاروں طرف سے موجیں اٹھیں اور سخت طوفان آیا۔ یہاں تک کہ سب کو اپنی موت کا…

مکمل تفسیر پڑھیں