۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۵۳

سورۃ النجم کا تعارف

النجم قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۵۳ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۶۲ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۲۶ سے صفحہ ۵۲۸ تک، پارہ ۲۷ میں ہے۔

سورةالنجم۵۳

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۶۲
الفاظ
۳۶۰
پارہ
۲۷۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۵۲۶–۵۲۸۶۰۴ میں سے
تلاوت
۸:۴۷منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۲۶ سے صفحہ ۵۲۸ تک، پارہ ۲۷ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ النجم:

صحیح بخاری میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سب سے پہلی سورت جس میں سجدہ تھا سورۃ النجم اتری ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے پیچھے جتنے تھے سب نے سجدہ کیا لیکن ایک شخص کو میں نے دیکھا کہ اس نے اپنی مٹھی میں مٹی لے کر اسی پر سجدہ کر لیا پھر میں نے دیکھا کہ وہ اس کے بعد کفر کی حالت میں ہی مارا گیا یہ امیہ بن خلف تھا۔ (صحیح بخاری:1067) لیکن اس میں ایک اشکال یہ ہے کہ دوسری روایت میں ہے کہ یہ عتبہ بن ربیعہ تھا۔

تفسیر سورۂ النجم ٭٭

شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں خالق تو اپنی مخلوق میں سے جس کی چاہے قسم کھا لے لیکن مخلوق سوائے اپنے خالق کے کسی اور کی قسم نہیں کھا سکتی [ابن ابی حاتم] ‏ ستارے کے جھکنے سے مراد فجر کے وقت ثریا ستارے کا غائب ہونا ہے۔ [تفسیر ابن جریر الطبری:503/11] ‏

بعض کہتے ہیں مراد زہرہ نامی ستارہ ہے۔ ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں مراد اس کا جھڑ کر شیطان کی طرف لپکنا ہے اس قول کی اچھی توجیہ ہو سکتی ہے۔ مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس جملے کی تفسیر یہ ہے کہ قسم ہے قرآن کی جب وہ اترے۔ اس آیت جیسی ہی آیت «فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ» * «وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ» * «إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ» * «فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ» * «لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ» * «تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ»…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۳۱ الفاظ
۵۳:۳۲
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۲ مزید
۵۳:۵۳

آغاز

۵۳:۱

وَٱلنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ

قسم ہے ستارے کی جب وه گرے.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۵۳:۶۲

فَٱسْجُدُوا لِلَّهِ وَٱعْبُدُوا ۩

اب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو.

Maulana Muhammad Junagarhi