۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۷۸

سورۃ النبا کا تعارف

النبا قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۷۸ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۴۰ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۸۲ سے صفحہ ۵۸۳ تک، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالنبإ۷۸

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۴۰
الفاظ
۱۷۳
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۵۸۲–۵۸۳۶۰۴ میں سے
تلاوت
۴:۲۷منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۸۲ سے صفحہ ۵۸۳ تک، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

پہاڑیوں کی تنصیب ، زمین کی سختی اور نرمی دعوت فکر ہے ٭٭

جو مشرک اور کفار قیامت کے آنے کے منکر تھے اور بطور انکار کے آپس میں سوالات کیا کرتے تھے اور مرنے کے بعد جی اٹھنے پر تعجب کرتے تھے ان کے جواب میں اور قیامت کے قائم ہونے کی خبر میں اور اس کے دلائل میں پروردگار عالم فرماتا ہے کہ ” یہ لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں؟ “

10176

پھر خود فرماتا ہے کہ ” یہ قیامت کے قائم ہونے کی بابت سوالات کرتے ہیں جو بڑا بھاری دن ہے اور نہایت دل ہلا دینے والا امر ہے “۔

مگر مجاہد رحمہ اللہ سے یہ مروی ہے کہ ”اس سے مراد قرآن ہے۔‏“ [تفسیر ابن جریر الطبری:12/395] ‏ لیکن بظاہر ٹھیک بات یہی ہے کہ اس سے مراد مرنے کے بعد جینا ہے جیسے کہ قتادہ اور ابن زید رحمہ اللہ علیہم کا قول ہے۔

پھر اس آیت «‏الَّذِيْ هُمْ فِيْهِ مُخْـتَلِفُوْنَ» ‏ [78-النبأ:3] ‏ ” جس میں یہ لوگ آپس میں اختلاف رکھتے ہیں “، میں جس اختلاف کا ذکر ہے وہ یہ ہے کہ لوگ اس کے بارے میں مختلف محاذوں پر ہیں ان کا اختلاف یہ تھا کہ مومن تو مانتے ہیں کہ قیامت ہو گی لیکن کفار اس کے منکر تھے، پھر ان منکروں کو اللہ تعالیٰ دھمکاتا ہے کہ ” تمہیں عنقریب اس کا علم حاصل ہو جائے گا اور تم ابھی ابھی معلوم کر لو گے “، اس میں سخت ڈانٹ ڈپٹ ہے، پھر اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کی عجیب و غریب نشانیاں بیان فرما رہا ہے جن سے قیامت کے قائم کرنے پر، اس کی قدرت کا ہونا…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۱۵ الفاظ
۷۸:۴۰
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۹ مزید
۷۸:۱

آغاز

۷۸:۱

عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ

یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۷۸:۴۰

إِنَّآ أَنذَرْنَـٰكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ ٱلْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلْكَافِرُ يَـٰلَيْتَنِى كُنتُ تُرَٰبًۢا

ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا (اور چوکنا کر دیا) ہے۔ جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا.

Maulana Muhammad Junagarhi