إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَنَهَرٍ
inna l-mutaqīna fī jannātin wanaharin
یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہوں گے.
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَنَهَرٍ
inna l-mutaqīna fī jannātin wanaharin
یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہوں گے.
وَكُلُّ شَىْءٍ فَعَلُوهُ فِى ٱلزُّبُرِ
جوکچھ انہوں نے (اعمال) کیے ہیں سب نامہٴ اعمال میں لکھے ہوئے ہیں.
وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُّسْتَطَرٌ
(اسی طرح) ہر چھوٹی بڑی بات بھی لکھی ہوئی ہے.
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَنَهَرٍ
یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہوں گے.
فِى مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍۭ
راستی اور عزت کی بیٹھک میں قدرت والے بادشاه کے پاس.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
باب ہم نے تم جیسوں کو تم سے پہلے ان کی سرکشی کے باعث فنا کے گھاٹ اتار دیا ہے پھر تم کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟ ان کے عذاب اور ان کی رسوائی کے واقعات میں کیا تمہارے لیے نصیحت و تذکیر نہیں؟ جیسے اور آیت میں فرمایا «وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِم مِّن قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا فِي شَكٍّ مُّرِيبٍ» [34-سورةسبا:54] یعنی ” ان کے اور ان کی چاہ کے درمیان پردہ ڈال دیا گیا ہے جیسے کہ ہم نے ان جیسے پہلے والوں کے ساتھ…
مکمل تفسیر پڑھیں