۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۹۷

سورۃ القدر کا تعارف

القدر قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۹۷ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۵ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۸ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالقدر۹۷

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۵
الفاظ
۳۰
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۵۹۸۶۰۴ میں سے
تلاوت
۰:۳۹منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۸ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

غیر متعلقہ روایات اور بحث ٭٭

مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو لیلۃ القدر میں نازل فرمایا ہے، اسی کا نام «اللَّيْلَةُ الْمُبَارَكَةُ» بھی ہے۔

اور جگہ ارشاد ہے «إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ» [44-الدخان:3] ‏ اور یہ بھی قرآن سے ثابت ہے کہ یہ رات رمضان المبارک کے مہینے میں ہے، جیسے فرمایا «شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ» [2-البقرۃ:185] ‏

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما وغیرہ کا قول ہے کہ ”پورا قرآن پاک لوح محفوظ سے آسمان اول پر بیت العزت میں اس رات اترا، پھر تفصیل وار واقعات کے مطابق بتدریج تئیس سال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔‏“

پھر اللہ تعالیٰ لیلۃ القدر کی شان و شوکت کا اظہار فرماتا ہے کہ اس رات کی ایک زبردست برکت تو یہ ہے کہ قرآن کریم جیسی اعلیٰ نعمت اسی رات اتری، تو فرماتا ہے کہ ” تمہیں کیا خبر کہ لیلۃ القدر کیا ہے؟ “ پھر خود ہی بتاتا ہے کہ ” یہ ایک رات ایک ہزار مہینہ سے افضل ہے “۔

امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ ترمذی شریف میں اس آیت کی تفسیر میں ایک روایت لائے ہیں کہ یوسف بن سعد سے کہ ایک آدمی نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے جبکہ آپ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے صلح کر لی کہا کہ ”تم نے ایمان والوں کے منہ کالے کر دئیے“ یا یوں کہا کہ ”اے مومنوں کے منہ سیاہ کرنے والے“، تو آپ نے فرمایا: ”اللہ تجھ پر رحم کرے، مجھ پر خفا نہ…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۹ الفاظ
۹۷:۴
سب سے مختصر آیت
۵ الفاظاور ۲ مزید
۹۷:۱

آغاز

۹۷:۱

إِنَّآ أَنزَلْنَـٰهُ فِى لَيْلَةِ ٱلْقَدْرِ

یقیناً ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۹۷:۵

سَلَـٰمٌ هِىَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ ٱلْفَجْرِ

یہ رات سراسر سلامتی کی ہوتی ہے اور فجر کے طلوع ہونے تک (رہتی ہے).

Maulana Muhammad Junagarhi