إِلَّآ أَصْحَـٰبَ ٱلْيَمِينِ
illā aṣḥāba l-yamīni
مگر دائیں ہاتھ والے.
إِلَّآ أَصْحَـٰبَ ٱلْيَمِينِ
illā aṣḥāba l-yamīni
مگر دائیں ہاتھ والے.
لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ
(یعنی) اسے جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے.
كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ
ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے میں گروی ہے.
إِلَّآ أَصْحَـٰبَ ٱلْيَمِينِ
مگر دائیں ہاتھ والے.
فِى جَنَّـٰتٍ يَتَسَآءَلُونَ
کہ وه بہشتوں میں (بیٹھے ہوئے) گناه گاروں سے.
عَنِ ٱلْمُجْرِمِينَ
سوال کرتے ہوں گے.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
جنتیوں اور دوزخیوں میں گفتگو ہو گی ٭٭ اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ ” ہر شخص اپنے اعمال میں قیامت کے دن جکڑا بندھا ہو گا لیکن جن کے دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ آیا وہ جنت کے بالا خانوں میں چین سے بیٹھے ہوئے جہنمیوں کو بدترین عذابوں میں دیکھ کر ان سے پوچھیں گے کہ تم یہاں کیسے پہنچ گئے؟ وہ جواب دیں گے کہ ہم نے نہ تو رب کی عبادت کی نہ مخلوق کے ساتھ احسان کیا بغیر علم کے جو زبان پر آیا بکتے رہے جہاں کسی کو اعتراض کرتے سنا ہم بھی ساتھ ہو گئے اور باتیں…
مکمل تفسیر پڑھیں