۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۹

سورۃ التوبہ کا تعارف

التوبہ قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۹ ہے۔ یہ مدنی سورت ہے اور اس کی ۱۲۹ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۱۸۷ سے صفحہ ۲۰۷ تک، پارہ ۱۰ سے پارہ ۱۱ تک پھیلی ہوئی ہے۔

یہ سورت بسم اللہ کے بغیر شروع ہوتی ہے۔

سورةالتوبة۹

ایک نظر میں

نزول
مدنیمدنية
آیات
۱۲۹
الفاظ
۲,۴۹۸
پارہ
۱۰–۱۱۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۱۸۷–۲۰۷۶۰۴ میں سے
تلاوت
۵۰:۵۹منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۱۸۷ سے صفحہ ۲۰۷ تک، پارہ ۱۰ سے پارہ ۱۱ تک پھیلی ہوئی ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

باب

یہ سورت سب سے آخر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اتری ہے۔ بخاری شریف میں ہے سب سے آخر میں آیت «يَسْتَفْتُونَكَ» [ 4-النساء: 176 ] ‏ اتری۔ اور سب سے آخری سورت سورۃ براۃ اتری ہے۔ [صحیح بخاری:4654] ‏

اس کے شروع میں بسم اللہ نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے امیر المؤمنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی اقتداء کر کے اسے قرآن میں نہیں لکھی تھی۔ ترمذی شریف میں ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ ”آخر کیا وجہ ہے؟ جو آپ نے سورۃ الانفال کو جو مثانی میں سے ہے اور سورۃ براۃ کو جو مئین میں سے ہے ملا دیا اور ان کے درمیان «‏بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ» ‏ نہیں لکھی اور پہلے کی سات لمبی سورتوں میں انہیں رکھا؟“

تو آپ نے جواب دیا کہ ”بسا اوقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک ساتھ کئی سورتیں اترتی تھیں۔ جب آیت اترتی آپ وحی کے لکھنے والوں میں سے کسی کو بلا کر فرما دیتے کہ اس آیت کو فلاں سورت میں لکھ دو جس میں یہ ذکر ہے سورۃ الانفال مدینہ منورہ میں سب سے پہلے نازل ہوئی تھی اور سورۃ براۃ سب سے آخر میں اتری تھی۔“

بیانات دونوں کے ملتے جلتے تھے مجھے خیال ہوا کہ کہیں یہ بھی اسی میں سے نہ ہو حضور اکرم صلی اللہ علیہ کا انتقال ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے نہیں فرمایا کہ یہ اس میں سے ہے اس لیے میں نے دونوں سورتوں کو متصل لکھا اور ان کے درمیان «‏بِسمِ اللَّهِ…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۵۲ الفاظ
۹:۱۲۰
سب سے مختصر آیت
۸ الفاظاور ۲ مزید
۹:۲۲

آغاز

۹:۱

بَرَآءَةٌ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦٓ إِلَى ٱلَّذِينَ عَـٰهَدتُّم مِّنَ ٱلْمُشْرِكِينَ

اللہ اوراس کے رسول کی جانب سے بیزاری کا اعلان ہے۔ ان مشرکوں کے بارے میں جن سے تم نے عہد وپیمان کیا تھا۔

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۹:۱۲۹

فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِىَ ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْعَظِيمِ

پھر اگر رو گردانی کریں تو آپ کہہ دیجیئے کہ میرے لیے اللہ کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وه بڑے عرش کا مالک ہے۔

Maulana Muhammad Junagarhi