۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۵

سورۃ المائدہ کا تعارف

المائدہ قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۵ ہے۔ یہ مدنی سورت ہے اور اس کی ۱۲۰ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۱۰۶ سے صفحہ ۱۲۷ تک، پارہ ۶ سے پارہ ۷ تک پھیلی ہوئی ہے۔

سورةالمائدة۵

ایک نظر میں

نزول
مدنیمدنية
آیات
۱۲۰
الفاظ
۲,۸۰۴
پارہ
۶–۷۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۱۰۶–۱۲۷۶۰۴ میں سے
تلاوت
۱گھنٹے۳منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۱۰۶ سے صفحہ ۱۲۷ تک، پارہ ۶ سے پارہ ۷ تک پھیلی ہوئی ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ المائدہ:

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی عضباء کی نکیل تھامے ہوئی تھی جب آپ پر سورہ مائدہ پوری نازل ہوئی۔ قریب تھا کہ اس بوجھ سے اونٹنی کے بازو ٹوٹ جائیں۔ [مسند احمد:455/6:حسن لغیره] ‏

اور روایت میں ہے کہ اس وقت آپ سفر میں تھے، وحی کے بوجھ سے یہ معلوم ہوتا تھا کہ گویا اونٹنی کی گردن ٹوٹ گئی۔ [دلائل النبوۃ للبیھقی:45/7:ضعیف] ‏ [ابن مردویہ] ‏

اور روایت میں ہے کہ جب اونٹنی کی طاقت سے زیادہ بوجھ ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سے اتر گئے۔ [مسند احمد:176/2:ضعیف] ‏

ترمذی شریف کی روایت میں ہے کہ سب سے آخری سورت جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اتری وہ سورۃ النصر «إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّـهِ وَالْفَتْحُ» [110-النصر:1] ‏ ہے۔ [سنن ترمذي:3063،قال الشيخ الألباني:ضعیف] ‏

مستدرک حاکم میں ہے جبیر بن نفیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں، میں حج کے لئے گیا وہاں اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے مجھ سے فرمایا تم سورہ مائدہ پڑھا کرتے ہو؟ میں نے کہا ہاں، فرمایا سنو سب سے آخری یہی سورت نازل ہوئی ہے اس میں جس چیز کو حلال پاؤ، حلال ہی سمجھو اور اس میں جس چیز کو حرام پاؤ حرام ہی جانو۔ [نسائی فی الکبری:11138،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏

مسند احمد میں بھی یہ روایت ہے۔ اس میں یہ بھی ہے کہ پھر میں نے اماں محترمہ سے نبی صلی…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۶۷ الفاظ
۵:۴۱
سب سے مختصر آیت
۷ الفاظاور ۱ مزید
۵:۱۰

آغاز

۵:۱

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا أَوْفُوا بِٱلْعُقُودِ ۚ أُحِلَّتْ لَكُم بَهِيمَةُ ٱلْأَنْعَـٰمِ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّى ٱلصَّيْدِ وَأَنتُمْ حُرُمٌ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ

اے ایمان والو! عہد و پیماں پورے کرو، تمہارے لئے مویشی چوپائے حلال کئے گئے ہیں بجز ان کے جن کے نام پڑھ کر سنا دیئے جائیں گے مگر حالت احرام میں شکار کو حلال جاننے والے نہ بننا، یقیناً اللہ جو چاہے حکم کرتا ہے۔

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۵:۱۲۰

لِلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا فِيهِنَّ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌۢ

اللہ ہی کی ہے سلطنت آسمانوں کی اور زمین کی اور ان چیزوں کی جو ان میں موجود ہیں اور وه ہر شے پر پوری قدرت رکھتا ہے۔

Maulana Muhammad Junagarhi