۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۴۴

سورۃ الدخان کا تعارف

الدخان قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۴۴ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۵۹ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۴۹۶ سے صفحہ ۴۹۸ تک، پارہ ۲۵ میں ہے۔

سورةالدخان۴۴

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۵۹
الفاظ
۳۴۶
پارہ
۲۵۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۴۹۶–۴۹۸۶۰۴ میں سے
تلاوت
۹:۲۴منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۴۹۶ سے صفحہ ۴۹۸ تک، پارہ ۲۵ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ الدخان:

ترمذی شریف میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ”جو شخص رات کو سورۃ «حم دخان» پڑھے اس کے لئے صبح تک ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے رہتے ہیں“۔ (سنن ترمذي:2888،قال الشيخ الألباني:باطل و موضوع) یہ حدیث غریب ہے اور اس کے ایک راوی عمرو بن ابی خثعم ضعیف ہیں۔ امام بخاری رحمہ اللہ انہیں منکر الحدیث کہتے ہیں۔

ترمذی کی اور حدیث میں ہے کہ جس نے اس سورۃ کو جمعہ کی رات پڑھا اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ (سنن ترمذي:2891،قال الشيخ الألباني:ضعیف) یہ حدیث بھی غریب ہے۔ اور اس کے ایک راوی ابوالمقدام ہشام ضعیف ہیں اور دوسرے راوی حسن کا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سننا ثابت نہیں۔

مسند بزار میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صیاد کے سامنے اپنے دل میں سورۃ دخان کو پوشیدہ کر کے اس سے پوچھا کہ بتا میرے دل میں کیا ہے؟ اس نے کہا «دخ» آپ نے فرمایا ”بس پرے ہٹ جا نامراد رہ گیا جو اللہ چاہتا ہے ہوتا ہے“، پھر آپ لوٹ گئے۔ (طبرانی کبیر:4666:ضعیف)

عظیم الشان قرآن کریم کا نزول اور ماہ شعبان ٭٭

اللہ تبارک وتعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ اس عظیم الشان قرآن کریم کو بابرکت رات یعنی لیلۃ القدر میں نازل فرمایا ہے۔ جیسے ارشاد ہے «اِنَّآ اَنْزَلْنٰهُ فِيْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ» ‏ [ 97- القدر: 1 ] ‏ ہم نے اسے لیلۃ القدر میں نازل فرمایا ہے۔ اور یہ رات رمضان المبارک میں ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۱۲ الفاظ
۴۴:۳۷
سب سے مختصر آیت
۱ لفظ
۴۴:۱

آغاز

۴۴:۱

حمٓ

حٰم.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۴۴:۵۹

فَٱرْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ

اب تو منتظر ره یہ بھی منتظر ہیں.

Maulana Muhammad Junagarhi