سورۃ مریم ۱۹:۵۳

۱۹:۵۳

وَوَهَبْنَا لَهُۥ مِن رَّحْمَتِنَآ أَخَاهُ هَـٰرُونَ نَبِيًّا

رومن تلفظ

wawahabnā lahu min raḥmatinā akhāhu hārūna nabiyyan

Maulana Muhammad Junagarhi

اور اپنی خاص مہربانی سے اس کے بھائی کو نبی بنا کر عطا فرمایا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۹:۵۱

    اس قرآن میں موسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر بھی کر، جو چنا ہوا اور رسول اور نبی تھا.

  2. ۱۹:۵۲

    ہم نے اسے طور کی دائیں جانب سے ندا کی اور راز گوئی کرتے ہوئے اسے قریب کر لیا.

  3. ۱۹:۵۳

    اور اپنی خاص مہربانی سے اس کے بھائی کو نبی بنا کر عطا فرمایا.

  4. ۱۹:۵۴

    اس کتاب میں اسماعیل (علیہ السلام) کا واقعہ بھی بیان کر، وه بڑا ہی وعدے کا سچا تھا اور تھا بھی رسول اور نبی.

  5. ۱۹:۵۵

    وه اپنے گھر والوں کو برابر نماز اور زکوٰة کاحکم دیتا تھا، اور تھا بھی اپنے پروردگار کی بارگاه میں پسندیده اور مقبول.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

خلوص ابراہیم علیہ السلام ٭٭ اپنے خلیل علیہ السلام کا بیان فرما کر اب اپنے کلیم علیہ السلام کا بیان فرماتا ہے۔ «مُخلَصاً» کی دوسری قرأت «مُخلِصاً» بھی ہے۔ یعنی ” وہ بااخلاص عبادت کرنے والے تھے “۔ مروی ہے کہ حواریوں نے عیسیٰ علیہ السلام سے دریافت کیا کہ ”اے روح اللہ! ہمیں بتائیے مخلص شخص کون ہے؟ آپ علیہ السلام نے فرمایا ”جو محض اللہ کے لیے عمل کرے، اسے اس بات کی چاہت نہ ہو کہ لوگ میری تعریفیں کریں۔‏“ دوسری قرأت میں «مُخْلَصاً» ہے یعنی اللہ کے چیدہ…

مکمل تفسیر پڑھیں