سورۃ الزمر ۳۹:۳۰

۳۹:۳۰

إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ

رومن تلفظ

innaka mayyitun wa-innahum mayyitūna

Maulana Muhammad Junagarhi

یقیناً خود آپ کو بھی موت آئے گی اور یہ سب بھی مرنے والے ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۹:۲۸

    قرآن ہے عربی میں جس میں کوئی کجی نہیں، ہو سکتا ہے کہ وه پرہیزگاری اختیار کر لیں.

  2. ۳۹:۲۹

    اللہ تعالیٰ مثال بیان فرما رہا ہے ایک وه شخص جس میں بہت سے باہم ضد رکھنے والے ساجھی ہیں، اور دوسرا وه شخص جو صرف ایک ہی کا (غلام) ہے، کیا یہ دونوں صفت میں یکساں ہیں، اللہ تعالیٰ ہی کے لئے سب تعریف ہے۔ بات یہ ہے کہ ان میں کے اکثر لوگ سمجھتے نہیں.

  3. ۳۹:۳۰

    یقیناً خود آپ کو بھی موت آئے گی اور یہ سب بھی مرنے والے ہیں.

  4. ۳۹:۳۱

    پھر تم سب کے سب قیامت والے دن اپنے رب کے سامنے جھگڑو گے.

  5. ۳۹:۳۲

    اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولے؟ اور سچا دین جب اس کے پاس آئے تو اسے جھوٹا بتائے؟ کیا ایسے کفار کے لیے جہنم ٹھکانا نہیں ہے؟

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

فیصلے روز قیامت کو ہوں گے ٭٭ چونکہ مثالوں سے باتیں ٹھیک طور پر سمجھ میں آ جاتی ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ہر قسم کی مثالیں بھی بیان فرماتا ہے تاکہ لوگ سوچ سمجھ لیں۔ چنانچہ ارشاد ہے «ضَرَبَ لَكُمْ مَّثَلًا مِّنْ اَنْفُسِكُمْ» [30-الروم:28] ‏ ” اللہ نے تمہارے لیے وہ مثالیں بیان فرمائی ہیں جنہیں تم خود اپنے آپ میں بہت اچھی طرح جانتے بوجھتے ہو “۔ ایک اور آیت میں ہ ے «وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ وَمَا يَعْقِلُهَا إِلَّا…

مکمل تفسیر پڑھیں