سورۃ الشعراء ۲۶:۶۸

۲۶:۶۸

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

رومن تلفظ

wa-inna rabbaka lahuwa l-ʿazīzu l-raḥīmu

Maulana Muhammad Junagarhi

اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب اور مہربان ہے؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۶۶

    پھر اور سب دوسروں کو ڈبو دیا.

  2. ۲۶:۶۷

    یقیناً اس میں بڑی عبرت ہے اور ان میں کےاکثر لوگ ایمان والے نہیں.

  3. ۲۶:۶۸

    اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب اور مہربان ہے؟

  4. ۲۶:۶۹

    انہیں ابراہیم (علیہ السلام) کا واقعہ بھی سنادو.

  5. ۲۶:۷۰

    جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

فرعون اور اس کا لشکر غرق دریا ہو گیا ٭٭ فرعون اپنے تمام لاؤ لشکر اور تمام رعایا کو مصر اور بیرون کے لوگوں کو اپنے والوں کو اور اپنی قوم کے لوگوں کو لے کر بڑ طمطراق اور ٹھاٹھ سے بنی اسرائیل کو تہس نہس کرنے کے ارادے سے چلا بعض کہتے ہیں ان کی تعداد لاکھوں سے تجاوز کر گئی تھی۔ ان میں سے ایک لاکھ تو صرف سیاہ رنگ کے گھوڑوں پر سوار تھے لیکن یہ خبر اہل کتاب کی ہے جو تامل طلب ہے۔ کعب رضی اللہ عنہ سے تو مروی ہے کہ آٹھ لاکھ تو ایسے گھوڑوں پر سوار تھے۔…

مکمل تفسیر پڑھیں