سورۃ الشعراء ۲۶:۴۶

۲۶:۴۶

فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَـٰجِدِينَ

رومن تلفظ

fa-ul'qiya l-saḥaratu sājidīna

Maulana Muhammad Junagarhi

یہ دیکھتے ہی دیکھتے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۴۴

    انہوں نے اپنی رسیاں اور ﻻٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے.

  2. ۲۶:۴۵

    اب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی اپنی ﻻٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کردیا.

  3. ۲۶:۴۶

    یہ دیکھتے ہی دیکھتے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے.

  4. ۲۶:۴۷

    اورانہوں نے صاف کہہ دیا کہ ہم تو اللہ رب العالمین پر ایمان ﻻئے.

  5. ۲۶:۴۸

    یعنی موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون کے رب پر.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

مناظرہ کے بعد مقابلہ ٭٭ مناظرہ زبانی ہو چکا۔ اب مناظرہ عملاً ہو رہا ہے اس مناظرہ کا ذکر سورۃ الاعراف، سورۃ طہٰ اور اس سورت میں ہے۔ قبطیوں کا ارادہ اللہ کے نور کے بجھانے کا تھا اور اللہ کا ارادہ اس کی نورانیت کے پھیلانے کا تھا۔ پس اللہ کا ارادہ غالب رہا۔ ایمان و کفر کا مقابلہ جب کبھی ہوا ایمان کفر پر غالب رہا۔ اللہ تعالیٰ حق کو غالب کرتا ہے باطل کا سر پھٹ جاتا ہے اور لوگوں کے باطل ارادے ہوا میں اڑ جاتے ہیں۔ حق آ جاتا ہے باطل بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔…

مکمل تفسیر پڑھیں