سورۃ السجدہ ۳۲:۸

۳۲:۸

ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُۥ مِن سُلَـٰلَةٍ مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ

رومن تلفظ

thumma jaʿala naslahu min sulālatin min māin mahīnin

Maulana Muhammad Junagarhi

پھر اس کی نسل ایک بے وقعت پانی کے نچوڑ سے چلائی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۲:۶

    یہی ہے چھپے کھلے کا جاننے واﻻ، زبردست غالب بہت ہی مہربان.

  2. ۳۲:۷

    جس نے نہایت خوب بنائی جو چیز بھی بنائی اور انسان کی بناوٹ مٹی سے شروع کی.

  3. ۳۲:۸

    پھر اس کی نسل ایک بے وقعت پانی کے نچوڑ سے چلائی.

  4. ۳۲:۹

    جسے ٹھیک ٹھاک کر کے اس میں اپنی روح پھونکی، اسی نے تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے (اس پر بھی) تم بہت ہی تھوڑا احسان مانتے ہو.

  5. ۳۲:۱۰

    انہوں نے کہا کیا جب ہم زمین میں مل جائیں گے کیا پھر نئی پیدائش میں آجائیں گے؟ بلکہ (بات یہ ہے) کہ وه لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات کے منکر ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

بہترین خالق بہترین مصور و مدور ٭٭ فرماتا ہے ” اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہرچیز کو قرینے سے بہترین طور سے ترکیب پر خوبصورت بنائی ہے۔ ہرچیز کی پیدائش کتنی عمدہ کیسی مستحکم اور مضبوط ہے۔ آسمان و زمین کی پیدائش کے ساتھ ہی خود انسان کی پیدائش پر غور کرو۔ اس کا شروع دیکھو کہ مٹی سے پیدا ہوا ہے “۔ صفحہ نمبر6904 ابوالبشر آدم علیہ السلام مٹی سے پیدائے ہوئے، پر ان کی نسل نطفے سے جاری رکھی جو مرد کی پیٹھ اور عورت کے سینے سے نکلتا ہے۔ پھر اسے یعنی آدم کو مٹی سے…

مکمل تفسیر پڑھیں