وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
wamā tuj'zawna illā mā kuntum taʿmalūna
تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.
وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
wamā tuj'zawna illā mā kuntum taʿmalūna
تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.
بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ
(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں.
إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ
یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو.
وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے.
أُولَـٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ
انہیں کے لئے مقرره روزی ہے.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
متقیوں کے لیے نجات اور انعامات ٭٭ اللہ تعالیٰ تمام لوگوں سے خطاب کر کے فرما رہا ہے کہ ” تم المناک عذاب چکھنے والے ہو۔ اور صرف اسی کا بدلہ دئیے جانے والے ہو جسے تم نے کیا دھرا ہے “۔ پھر اپنے مخلص بندوں کو اس سے الگ کر لیتا ہے جیسے «وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ» [103-العصر:1-3] میں فرمایا کہ ” تمام انسان گھاٹے میں ہیں۔ مگر…
مکمل تفسیر پڑھیں