سورۃ الصافات ۳۷:۳۰

۳۷:۳۰

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَـٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَـٰغِينَ

رومن تلفظ

wamā kāna lanā ʿalaykum min sul'ṭānin bal kuntum qawman ṭāghīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۲۸

    کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.

  2. ۳۷:۲۹

    وه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے.

  3. ۳۷:۳۰

    اور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے.

  4. ۳۷:۳۱

    اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں.

  5. ۳۷:۳۲

    پس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

دوزخیوں کا اپنے بزرگوں سے شکوہ ٭٭ «وَإِذْ يَتَحَاجُّونَ فِي النَّارِ فَيَقُولُ الضُّعَفَاءُ لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ أَنتُم مُّغْنُونَ عَنَّا نَصِيبًا مِّنَ النَّارِ قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللَّـهَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ» [40-غافر:47،48] ‏ ” کافر لوگ جس طرح جہنم کے طبقوں میں جلتے ہوئے آپس میں جھگڑے کریں گے اسی طرح قیامت کے میدان میں وہ ایک دوسرے پر الزام لگائیں گے کمزور…

مکمل تفسیر پڑھیں