سورۃ الصافات ۳۷:۲۶

۳۷:۲۶

بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ

رومن تلفظ

bal humu l-yawma mus'taslimūna

Maulana Muhammad Junagarhi

بلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۲۴

    اور انہیں ٹھہرا لو، (اس لئے) کہ ان سے (ضروری) سوال کیے جانے والے ہیں.

  2. ۳۷:۲۵

    تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے.

  3. ۳۷:۲۶

    بلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے.

  4. ۳۷:۲۷

    وه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے.

  5. ۳۷:۲۸

    کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

قیامت والے دن کفار کا اپنے تئیں ملامت کرنا اور پچھتانا ٭٭ قیامت والے دن کفار کا اپنے تئیں ملامت کرنا اور پچھتانا اور افسوس و حسرت کرنا بیان ہو رہا ہے کہ ” وہ نادم ہو کر قیامت کے دہشت خیز اور وحشت انگیز امور کو دیکھ کر کہیں گے ہائے ہائے یہی تو روز جزا ہے “۔ تو مومن اور فرشتے بطور ڈانٹ ڈپٹ اور ندامت بڑھانے کے ان سے کہیں گے ہاں یہی تو وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم سچا نہیں مانتے تھے۔ اس دن اللہ کی طرف سے فرشتوں کو حکم ہو گا کہ ظالموں کو ان کے جوڑوں کو…

مکمل تفسیر پڑھیں