سورۃ الصافات ۳۷:۱۶۳

۳۷:۱۶۳

إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ

رومن تلفظ

illā man huwa ṣāli l-jaḥīmi

Maulana Muhammad Junagarhi

بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۱۶۱

    یقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل).

  2. ۳۷:۱۶۲

    کسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے.

  3. ۳۷:۱۶۳

    بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.

  4. ۳۷:۱۶۴

    (فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے.

  5. ۳۷:۱۶۵

    اور ہم تو (بندگیٴ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

فرشتوں کے اوصاف ٭٭ اللہ تعالیٰ مشرکوں سے فرما رہا ہے کہ ” تمہاری گمراہی اور شرک و کفر کی تعلیم وہی قبول کریں گے جو جہنم کے لیے پیدا کئے گئے ہوں۔ جو عقل سے خالی کانوں سے بہرے اور آنکھوں کے اندھے ہوں جو مثل چوپایوں کے بلکہ ان سے بھی بدرجہا بدتر ہوں “ [7-الأعراف:179] ‏۔ جیسے اور جگہ فرمایا ہے کہ ” اس سے وہی گمراہ ہو سکتے ہیں جو دماغ کے خالی اور باطل کے شیدائی ہوں “ [51-الذاريات:9-8] ‏۔ ازاں بعد فرشتوں کی برأت اور ان کی تسلی و رضا ایمان و اطاعت کا…

مکمل تفسیر پڑھیں