سورۃ الصافات ۳۷:۱۵

۳۷:۱۵

وَقَالُوٓا إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ

رومن تلفظ

waqālū in hādhā illā siḥ'run mubīnun

Maulana Muhammad Junagarhi

اور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۱۳

    اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے.

  2. ۳۷:۱۴

    اور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں.

  3. ۳۷:۱۵

    اور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے.

  4. ۳۷:۱۶

    کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟

  5. ۳۷:۱۷

    کیا ہم سے پہلے کے ہمارے باپ دادا بھی؟

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

اللہ کے لیئے دوبارہ پیدا کرنا دشوار نہیں ٭٭ اللہ تعالیٰ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیتا ہے کہ ” ان منکرین قیامت سے پوچھو کہ تمہارا پیدا کرنا ہم پر مشکل ہے؟ یا آسمان و زمین فرشتے جن وغیرہ کا “۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی قرأت «أَمْ مَنْ عَدَدنَا» ہے مطلب یہ ہے کہ ” اس کا اقرار تو انہیں بھی ہے کہ پھر مر کر جینے کا انکار کیوں کر رہے ہیں؟ “ چنانچہ اور آیت میں ہے کہ «لَخَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ…

مکمل تفسیر پڑھیں