سورۃ الرحمن ۵۵:۷۴

۵۵:۷۴

لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ

رومن تلفظ

lam yaṭmith'hunna insun qablahum walā jānnun

Maulana Muhammad Junagarhi

ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۵:۷۲

    (گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.

  2. ۵۵:۷۳

    پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  3. ۵۵:۷۴

    ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل.

  4. ۵۵:۷۵

    پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کے ساتھ تم تکذیب کرتے ہو؟

  5. ۵۵:۷۶

    سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

جنت کی نعمتیں ٭٭ ایک اور حدیث میں ہے کہ حورعین جو گانا گائیں گی ان میں یہ بھی ہو گا ہم خوش خلق خوبصورت ہیں، جو بزرگ خاوندوں کے لیے پیدا کی گئی ہیں، یہ پوری حدیث سورۃ الواقعہ کی تفسیر میں ابھی آئے گی۔ «ان شاء اللہ تعالیٰ» یہ لفظ تشدید سے بھی پڑھا گیا ہے۔ پھر سوال ہوتا ہے کہ اب تم اپنے رب کی کس کس نعمت کی تکذیب کرتے ہو؟ حوریں جو خیموں میں رہتی ہيں، یہاں بھی وہی فرق ملاحظہ ہو کہ وہاں تو فرمایا تھا کہ خود وہ حوریں اپنی نگاہ نیچی رکھتی ہیں اور یہاں…

مکمل تفسیر پڑھیں