سورۃ الرحمن ۵۵:۳۴

۵۵:۳۴

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

رومن تلفظ

fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni

Maulana Muhammad Junagarhi

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۵:۳۲

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟

  2. ۵۵:۳۳

    اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.

  3. ۵۵:۳۴

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  4. ۵۵:۳۵

    تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.

  5. ۵۵:۳۶

    پھر اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب فارغ ہونے کے یہ معنی نہیں کہ اب وہ کسی مشغولیت میں ہے بلکہ یہ بطور تنبیہہ کے فرمایا گیا ہے کہ صرف تمہاری طرف پوری توجہ فرمانے کا زمانہ قریب آ گیا ہے، اب کھرے کھرے فیصلے ہو جائیں گے، اسے کوئی اور چیز مشغول نہ کرے گی بلکہ صرف تمہارا حساب ہی ہو گا۔ محاورہ عرب کے مطابق یہ کلام کیا گیا ہے، جیسے غصہ کے وقت کوئی کسی سے کہتا ہے اچھا فرصت میں تجھ سے نپٹ لوں گا، تو یہ معنی نہیں کہ اس وقت مشغول ہوں بلکہ یہ مطلب ہے کہ ایک خاص وقت تجھ سے نپٹنے کو نکالوں…

مکمل تفسیر پڑھیں