سورۃ الرحمن ۵۵:۱۳

۵۵:۱۳

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

رومن تلفظ

fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni

Maulana Muhammad Junagarhi

پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۵:۱۱

    جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں.

  2. ۵۵:۱۲

    اور بھس واﻻ اناج ہے۔ اور خوشبودار پھول ہیں.

  3. ۵۵:۱۳

    پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  4. ۵۵:۱۴

    اس نےانسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی.

  5. ۵۵:۱۵

    اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب پھر فرماتا ہے آسمان کو اس نے بلند کیا ہے اور اسی میں میزان قائم کی ہے یعنی عدلʻ جیسے اور آیت میں ہے «لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بالْبَيِّنٰتِ وَاَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتٰبَ وَالْمِيْزَانَ لِيَقُوْمَ النَّاس بالْقِسْطِ» ‏ [57-الحديد:25] ‏ یعنی ” یقیناً ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی دلیلیں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان (‏ترازو)‏ نازل فرمایا تاکہ لوگ عدل پر قائم رہیں “ یہاں بھی اس کے ساتھ ہی فرمایا تاکہ تم ترازو میں حد سے نہ گزر…

مکمل تفسیر پڑھیں