سورۃ النجم ۵۳:۱۴

۵۳:۱۴

عِندَ سِدْرَةِ ٱلْمُنتَهَىٰ

رومن تلفظ

ʿinda sid'rati l-muntahā

Maulana Muhammad Junagarhi

سدرةالمنتہیٰ کے پاس.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۳:۱۲

    کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیں.

  2. ۵۳:۱۳

    اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا.

  3. ۵۳:۱۴

    سدرةالمنتہیٰ کے پاس.

  4. ۵۳:۱۵

    اسی کے پاس جنہ الماویٰ ہے.

  5. ۵۳:۱۶

    جب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

جبرائیل علیہ السلام کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریبب ہونا ٭٭ پھر فرماتا ہے کہ ” جبرائیل، نبی (‏ صلی اللہ علیہ وسلم ) سے قریب ہوئے اور زمین کی طرف اترے یہاں تک کہ نبی (‏ صلی اللہ علیہ وسلم ) کے اور جبرائیل کے درمیان صرف دو کمانوں کے برابر فاصلہ رہ گیا بلکہ اس سے بھی زیادہ نزدیکی ہو گئی۔ “ یہاں لفظ «أَوْ» جس کی خبر دی جاتی ہے اس کے ثابت کرنے کے لیے آیا ہے اور اس پر جو زیادتی ہو اس کے نفی کے لیے۔ جیسے اور جگہ ہے ” پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہو…

مکمل تفسیر پڑھیں