سورۃ النبا ۷۸:۲۵

۷۸:۲۵

إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا

رومن تلفظ

illā ḥamīman waghassāqan

Maulana Muhammad Junagarhi

سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیپ کے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۸:۲۳

    اس میں وه مدتوں تک پڑے رہیں گے.

  2. ۷۸:۲۴

    نہ کبھی اس میں خنکی کا مزه چکھیں گے، نہ پانی کا.

  3. ۷۸:۲۵

    سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیپ کے.

  4. ۷۸:۲۶

    (ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا.

  5. ۷۸:۲۷

    انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب پھر فرماتا ہے ” سرکش، نافرمان، مخالفین رسول کی تاک میں جہنم لگی ہوئی ہے ان کے لوٹنے اور رہنے سہنے کی جگہ ہے “۔ اس کے معنی حسن اور قتادہ رحمہ اللہ علیہم نے یہ بھی کیے ہیں کہ ”کوئی شخص جنت میں بھی نہیں جا سکتا، جب تک جہنم پر سے نہ گزرے، اگر اعمال ٹھیک ہیں تو نجات پا لی اور اگر اعمال بد ہیں تو روک لیا گیا اور جہنم میں جھونک دیا گیا۔‏“ سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں ”اس پر تین تین پل ہیں۔‏“ پھر فرمایا ” وہ اس میں مدتوں اور قرنوں پڑے رہیں گے “۔…

مکمل تفسیر پڑھیں