سورۃ النبا ۷۸:۱۸

۷۸:۱۸

يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا

رومن تلفظ

yawma yunfakhu fī l-ṣūri fatatūna afwājan

Maulana Muhammad Junagarhi

جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۸:۱۶

    اور گھنے باغ (بھی اگائیں).

  2. ۷۸:۱۷

    بیشک فیصلہ کے دن کا وقت مقرر ہے.

  3. ۷۸:۱۸

    جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے.

  4. ۷۸:۱۹

    اور آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں دروازے ہی دروازے ہو جائیں گے.

  5. ۷۸:۲۰

    اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وه سراب ہو جائیں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

جماعت در جماعت حاضری ٭٭ یعنی قیامت کا دن ہمارے علم میں مقرر دن ہے، نہ وہ آگے ہو، نہ پیچھے ٹھیک وقت پر آ جائے گا۔ کب آئے گا اس کا صحیح علم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کو نہیں۔ جیسے اور جگہ ہے۔ ‏ «‏وَمَا نُؤَخِّرُهٗٓ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍ» [11-ھود:104] ‏ ” نہیں ڈھیل دیتے ہم انہیں لیکن وقت مقرر کے لیے “۔ اس دن صور میں پھونک ماری جائے گی اور لوگ جماعتیں جماعتیں بن کر آئیں گے، ہر ایک امت اپنے اپنے نبی کے ساتھ الگ الگ ہو گی۔ جیسے فرمایا «‏يَوْمَ…

مکمل تفسیر پڑھیں