وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًا
wajaʿalnā al-layla libāsan
اور رات کو ہم نے پرده بنایا.
وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًا
wajaʿalnā al-layla libāsan
اور رات کو ہم نے پرده بنایا.
وَخَلَقْنَـٰكُمْ أَزْوَٰجًا
اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا.
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا.
وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًا
اور رات کو ہم نے پرده بنایا.
وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًا
اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا.
وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
اور تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
باب پھر فرماتا ہے ” ہم نے تمہاری نیند کو حرکت کے ساکن ہونے کا سبب بنایا تاکہ آرام اور اطمینان حاصل کر لو، اور دن بھر کی تھکان کسل اور ماندگی دور ہو جائے “، اسی معنی کی اور آیت سورۃ الفرقان میں بھی گزر چکی ہے، ” رات کو ہم نے لباس بنایا کہ اس کا اندھیرا اور سیاہی سب لوگوں پر چھا جاتی ہے “۔ جیسے اور جگہ ارشاد فرمایا «وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا» [91-الشمس:4] ” قسم ہے رات کی جبکہ وہ ڈھانپ لے “۔ عرب شاعر بھی اپنے شعروں میں رات کو لباس کہتے ہیں۔…
مکمل تفسیر پڑھیں