۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۷۵

سورۃ القیامہ کا تعارف

القیامہ قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۷۵ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۴۰ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۷۷ سے صفحہ ۵۷۸ تک، پارہ ۲۹ میں ہے۔

سورةالقيامة۷۵

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۴۰
الفاظ
۱۶۴
پارہ
۲۹۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۵۷۷–۵۷۸۶۰۴ میں سے
تلاوت
۳:۲۱منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۷۷ سے صفحہ ۵۷۸ تک، پارہ ۲۹ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

ہم سب اپنے اعمال کا خود آئینہ ہیں ٭٭

یہ کئی دفعہ بیان ہو چکا ہے کہ جس چیز پر قسم کھائی جائے اگر وہ رد کرنے کی چیز ہو تو قسم سے پہلے «لا» کا کلمہ نفی کی تائید کے لیے لانا جائز ہوتا ہے یہاں قیامت کے ہونے پر اور جاہلوں کے اس قول کی تردید پر قیامت نہ ہو گی قسم کھائی جا رہی ہے تو فرماتا ہے ” قسم ہے قیامت کے دن کی اور قسم ہے ملامت کرنے والی جان کی “۔

حسن رحمہ اللہ تو فرماتے ہیں قیامت کی قسم ہے اور ملامت کرنے والے نفس کی قسم نہیں ہے، قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں دونوں کی قسم ہے، حسن اور اعرج رحمہ اللہ علیہم کی قرأت «لَأُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ» ہے اس سے بھی حسن رحمہ اللہ کے قول کی تائید ہوتی ہے اس لیے کہ ان کے نزدیک پہلے کی قسم ہے اور دوسرے کی نہیں، لیکن صحیح قول یہی ہے کہ دونوں کی قسم کھائی ہے جیسے کہ قتادہ رحمہ اللہ کا فرمان ہے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور سعید بن جبیر رضی اللہ عنہما سے بھی یہی مروی ہے اور امام ابن جریر رحمہ اللہ کا مختار قول بھی یہی ہے۔ یوم قیامت کو تو ہر شخص جانتا ہی ہے۔

10031

«نفس لوامہ» کی تفسیر میں حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ اس سے مراد مومن کا نفس ہے وہ ہر وقت اپنے تئیں ملامت ہی کرتا رہتا ہے کہ یوں کیوں کہہ دیا؟، یہ کیوں کھا لیا؟، یہ خیال دل میں کیوں آیا؟ ہاں فاسق، فاجر، غافل ہوتا ہے اسے کیا پڑی جو اپنے نفس کو روکے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۷ الفاظ
۷۵:۴۰
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۱ مزید
۷۵:۸

آغاز

۷۵:۱

لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ

میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۷۵:۴۰

أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْـِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ

کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے.

Maulana Muhammad Junagarhi