سورۃ القیامہ ۷۵:۹

۷۵:۹

وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ

رومن تلفظ

wajumiʿa l-shamsu wal-qamaru

Maulana Muhammad Junagarhi

اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۵:۷

    پس جس وقت کہ نگاه پتھرا جائے گی.

  2. ۷۵:۸

    اور چاند بے نور ہو جائے گا.

  3. ۷۵:۹

    اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے.

  4. ۷۵:۱۰

    اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟

  5. ۷۵:۱۱

    نہیں نہیں کوئی پناہ گاه نہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب یہاں بھی فرماتا ہے کہ ” جب آنکھیں پتھرا جائیں گی “، جیسے اور جگہ ہے «لَا يَرْتَدُّ اِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَاَفْــِٕدَتُهُمْ هَوَاءٌ» [14-إبراھیم:43] ‏، یعنی ” پلکیں جھپکیں گی نہیں بلکہ رعب و دہشت خوف و وحشت کے مارے آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر ادھر ادھر دیکھتے رہیں گے “۔ «بَرِقَ» کی دوسری قرأت «بَرَقَ» بھی ہے، معنی قریب قریب ہیں اور چاند کی روشنی بالکل جاتی رہے گی اور سورج چاند جمع کر دیئے جائیں گے یعنی دونوں کو بے نور کر کے لپیٹ لیا جائے گا۔ جیسے…

مکمل تفسیر پڑھیں