سورۃ القمر ۵۴:۳۳

۵۴:۳۳

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍۭ بِٱلنُّذُرِ

رومن تلفظ

kadhabat qawmu lūṭin bil-nudhuri

Maulana Muhammad Junagarhi

قوم لوط نے بھی ڈرانے والوں کی تکذیب کی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۴:۳۱

    ہم نے ان پر ایک چیﺦ بھیجی پس ایسے ہو گئے جیسے باڑ بنانے والے کی روندی ہوئی گھاس.

  2. ۵۴:۳۲

    اور ہم نے نصیحت کے لیے قرآن کو آسان کر دیا ہے پس کیا ہے کوئی جو نصیحت قبول کرے.

  3. ۵۴:۳۳

    قوم لوط نے بھی ڈرانے والوں کی تکذیب کی.

  4. ۵۴:۳۴

    بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھر والوں کے، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دے دی.

  5. ۵۴:۳۵

    اپنے احسان سے ہر ہر شکر گزار کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ہم جنس پرستوں کی ہلاکت و بربادی ٭٭ لوطیوں کا واقعہ بیان ہو رہا ہے کہ کس طرح انہوں نے اپنے رسولوں کا انکار کیا اور ان کی مخالفت کر کے کس مکروہ کام کو کیا جسے ان سے پہلے کسی نے نہ کیا تھا یعنی اغلام بازی، اسی لیے ان کی ہلاکت کی صورت بھی ایسی ہی انوکھی ہوئی، اللہ تعالیٰ کے حکم سے جبرائیل علیہ السلام نے ان کی بستیوں کو اٹھا کر آسمان کے قریب پہنچا کر اوندھی مار دیں اور ان پر آسمان سے، ان کے نام کے پتھر برسائے مگر لوط علیہ السلام کے ماننے والوں کو سحر…

مکمل تفسیر پڑھیں