سورۃ القلم ۶۸:۵۲

۶۸:۵۲

وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَـٰلَمِينَ

رومن تلفظ

wamā huwa illā dhik'run lil'ʿālamīna

Maulana Muhammad Junagarhi

در حقیقت یہ (قرآن) تو تمام جہان والوں کے لیے سراسر نصیحت ہی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۶۸:۵۰

    اسے اس کے رب نے پھر نوازا اور اسے نیک کاروں میں کر دیا.

  2. ۶۸:۵۱

    اور قریب ہے کہ کافر اپنی تیز نگاہوں سے آپ کو پھسلا دیں، جب کبھی قرآن سنتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں یہ تو ضرور دیوانہ ہے.

  3. ۶۸:۵۲

    در حقیقت یہ (قرآن) تو تمام جہان والوں کے لیے سراسر نصیحت ہی ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

مصائب سے نجات دلانے والی دعا، نظر، فال اور شگون ٭٭ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ” اے نبی! اپنی قوم کی ایذاء پر اور ان کے جھٹلانے پر صبر و ضبط کرو عنقریب اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہونے والا ہے، انجام کار آپ کا اور آپ کے ماتحتوں کا ہی غلبہ ہو گا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی دیکھو تم مچھلی والے نبی کی طرح نہ ہونا “۔ اس سے مراد یونس بن متی علیہ السلام ہیں جبکہ وہ اپنی قوم پر غضب ناک ہو کر نکل کھڑے ہوئے پھر جو ہوا سو ہوا، یعنی آپ علیہ السلام کا جہاز میں سوار…

مکمل تفسیر پڑھیں