سورۃ القلم ۶۸:۲

۶۸:۲

مَآ أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ

رومن تلفظ

mā anta biniʿ'mati rabbika bimajnūnin

Maulana Muhammad Junagarhi

تو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ نہیں ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۶۸:۱

    ن، قسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.

  2. ۶۸:۲

    تو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ نہیں ہے.

  3. ۶۸:۳

    اور بے شک تیرے لیے بے انتہا اجر ہے.*

  4. ۶۸:۴

    اور بیشک تو بہت بڑے (عمده) اخلاق پر ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

نون سے کیا مراد ہے؟ ٭٭ نون وغیرہ جیسے حروف ہجا کا مفصل بیان سورۃ البقرہ کے شروع میں گزر چکا ہے اس لیے یہاں دوہرانے کی ضرورت نہیں، کہا گیا ہے کہ یہاں ”ن“ سے مراد وہ بڑی مچھلی ہے جو ایک محیط عالم پانی پر ہے جو ساتوں زمینوں کو اٹھائے ہوئے ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ”سب سے پہلے اللہ نے قلم کو پیدا کیا اور اس سے فرمایا ” لکھ “ اس نے کہا: کیا لکھوں؟ فرمایا ” تقدیر لکھ ڈال “ پس اس دن سے لے کر قیامت تک جو کچھ ہونے والا ہے اس پر قلم…

مکمل تفسیر پڑھیں