سورۃ المؤمنون ۲۳:۶۷

۲۳:۶۷

مُسْتَكْبِرِينَ بِهِۦ سَـٰمِرًا تَهْجُرُونَ

رومن تلفظ

mus'takbirīna bihi sāmiran tahjurūna

Maulana Muhammad Junagarhi

اکڑتے اینٹھتے افسانہ گوئی کرتے اسے چھوڑ دیتے تھے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۳:۶۵

    آج مت بلبلاؤ یقیناً تم ہمارے مقابلہ پر مدد نہ کئے جاؤ گے.

  2. ۲۳:۶۶

    میری آیتیں تو تمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں پھر بھی تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے بھاگتے تھے.

  3. ۲۳:۶۷

    اکڑتے اینٹھتے افسانہ گوئی کرتے اسے چھوڑ دیتے تھے.

  4. ۲۳:۶۸

    کیا انہوں نے اس بات میں غور وفکر ہی نہیں کیا؟ بلکہ ان کے پاس وه آیا جو ان کے اگلے باپ دادوں کے پاس نہیں آیا تھا؟

  5. ۲۳:۶۹

    یا انہوں نے اپنے پیغمبر کو پہچانا نہیں کہ اس کے منکر ہو رہے ہیں؟

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

آسان شریعت ٭٭ اللہ تعالیٰ نے شریعت آسان رکھی ہے۔ ایسے احکام نہیں دئیے جو انسانی طاقت سے خارج ہوں۔ پھر قیامت کے دن وہ اعمال کا حساب لے گا جو سب کے سب کتابی صورت میں لکھے ہوئے موجود ہوں گے۔ یہ نامہ اعمال صحیح صحیح طور پر ان کا ایک ایک عمل بتادے گا۔ کسی طرح کا ظلم کسی پر نہ کیا جائے گا کوئی نیکی کم نہ ہو گی ہاں اکثر مومنوں کی برائیاں معاف کر دی جائیں گی۔ لیکن مشرکوں کے دل قرآن سے بہکے اور بھٹکے ہوئے ہیں۔ اس کے سوا بھی ان کی اور بد اعمالیاں بھی ہیں…

مکمل تفسیر پڑھیں